5 مئی 2011 - 19:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔

ابنا: خطیب جمعہ تہران آیت اللہ کاظم صدیقی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتےہوئے کہا کہ دین کی روح اور حقیقت ولایت ہے اور جو ولایت خدا اور ولایت ائمہ معصومین علیھم السلام اور غیبت کےزمانےمیں ولایت فقیہ کو جو کہ ولایت اللہ ہے تسلیم نہ کرے اور اس کی مخالفت کرے اس نے خدا کی مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی قوموں کی بیداری اور شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے ملکوں میں انقلاب، اسلامی انقلاب کا تسلسل ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہاکہ علاقے کی قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور ماضی میں ہونےوالی تحقیروں کاتدارک کرنے کا عزم مصمم رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد یابدیر یورپی قومیں بھی اٹھ کھڑی ہونگي کیونکہ سامراج نے ایک عرصے سے ان کو بھی تحقیر کانشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیامیں انصاف پسندی کی تحریکیں شروع ہوجائيں گي۔ آیت اللہ صدیفی نے لیبیا اور یمن میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام پرافسوس کااظہار کرتےہوئے کہا کہ بڑی طاقتیں جو جمہوریت اور آزادی کے دعوے کرتی ہیں پٹھو ڈکٹیٹروں جیسے معمر قذافی اور علی عبداللہ صالح کو تاوان دےرہی ہیں ۔ انہوں نے بحرین میں بے گناہ افراد کے قتل عام پرشدید تشویش کا اظہار کرتےہوۓ کہاکہ آل خلیفہ کی ظالم حکومت کے ہاتھوں ان گھناونے اقدامات سے مسلمانوں کا دل خون ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110